ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مردہ جسم سے نہیں پھیلتا کوروناوائرس ایمس نے دور کر دیا دہلی والوں کاشک

مردہ جسم سے نہیں پھیلتا کوروناوائرس ایمس نے دور کر دیا دہلی والوں کاشک

Mon, 16 Mar 2020 10:42:17    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کے سب سے بڑے اسپتال ایمس کے ڈائریکٹر ردیپ گلیریا نے کورونا وائرس انفیکشن کو لے کر کئی افواہوں کو مسترد کیا ہے-انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس مردہ جسم سے نہیں پھیلتا،لہٰذا اگر کسی شخص کی کورونا وائرس سے موت ہو جاتی ہے تو مردہ جسم کو جلانے میں کوئی خطرہ نہیں ہے-

بتا دیں کہ دہلی میں کورونا وائرس سے مرنے والی خاتون کی آخری رسومات کے دوران افواہوں کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی-ہفتہ کو جب خاتون کے لواحقین لاش کو آخری رسومات کے لئے جمنا مارکیٹ واقع نگم بودھ گھاٹ لے کر گئے تھے تو یہاں عجیب صورت حال پیدا ہو گئی تھی-نگم بودھ گھاٹ کے ملازمین نے جلانے کی اجازت دینے سے ہی انکار کر دیا- نگم بودھ ملازمین نے کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے کے خوف سے خاتون کوجلانے سے روک دیا-ملازمین کے اس رویہ کی وجہ سے خاندان کو لاش کی رسومات ادا کرنے کے لئے انتظار کرنا پڑا-اس کے بعد آج تک پر خبر چلنے کے بعد اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن، دہلی حکومت اور پولیس کی مداخلت کے بعد خاتون کوجلانا ممکن ہو سکا-


Share: